مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے نئی تصاویر جاری ہونے کی خبر دی ہے جن میں ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد خطے میں متعدد امریکی فوجی مقامات کو پہنچنے والے وسیع نقصانات دکھائی دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر امریکی فوج میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر اس نیٹ ورک کو فراہم کی ہیں۔ ان فوجیوں نے اس کی وجہ امریکی فوج میں میڈیا سے متعلق عائد سخت پابندیوں کو قرار دیا ہے۔

ایک امریکی فوجی نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ امریکی فوجی اڈوں کو نمایاں نقصان پہنچا ہے، تاہم امریکی عوام کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق، سعودی عرب میں واقع شہزادہ سلطان ایئر بیس کی ایک تصویر میں چار انجن والے بوئنگ ای-3 سینٹری طیارے پر براہ راست حملہ دکھائی دیتا ہے، جس کے نتیجے میں طیارے کا پچھلا حصہ اس کے دھڑ سے الگ ہوگیا۔



آپ کا تبصرہ